ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل : دو بائک کی ٹکر : زخمی بائک سوار منی پال میں چل بسا

بھٹکل : دو بائک کی ٹکر : زخمی بائک سوار منی پال میں چل بسا

Thu, 09 Jun 2022 20:14:56    S.O. News Service

بھٹکل:9؍ جون   (ایس اؤ نیوز) دو بائک کے درمیان ہوئی ٹکر میں ایک بائک سوار کی آج جمعرات کو منی پال اسپتال میں موت واقع ہوگئی۔ جس کی شناخت سنتوش نائک کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ حادثہ بھٹکل تعلقہ کے بیلکے کے قریب منگل 7 جون کو  ہوا تھا۔

پولس نے بتایا کہ منگل کو سنتوش ناگپا نائک  اپنی  بجاج پلسر کے ذریعے بھٹکل سے بیلکے جارہا تھا جس کے دوران  مخالف سمت سے آنے والی  ہیرو ہونڈا کے ساتھ ٹکر ہوگئی۔ حادثہ میں شدید زخمی سنتوش نائک کو بھٹکل سرکاری اسپتال میں ابتدائی طبی امداد کے بعد منی پال اسپتال منتقل کیا گیا تھا، مگر پتہ چلا ہے کہ آج جمعرات کو سنتوش نائک زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسا۔

اس ضمن میں مہلوک سنتوش نائک کے  بھائی راجو نائک نے بھٹکل مضافاتی پولس تھانہ میں  ہیرو ہونڈا سوار بیلکے کے ہی  مکین منجوناتھ نائک کے خلاف معاملہ درج کیا ہے۔ پولس مزید چھان بین کررہی ہے۔


Share: